کراچی میں شدید ٹھنڈ، درجہ حرارت کتنا گر گیا؟ جانئے

Dec 14, 2024 | 09:51 AM

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کراچی میں سردی کی لہر جاری ہے، شہر کےشمالی علاقوں میں پارہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ 28 حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر مئیں شمال مشرق سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14ویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 151 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند دیکھی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا اور دن بھر درجہ حرارت معتدل رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، اور رات کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلستان جوہر میں 13.5، شاہراہ فیصل پر 14، ماڑی پور میں 13.5 اور بن قاسم میں 13.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں