لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے آخری مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عامر اور گزشتہ روز ریٹائر ہونے والے عماد وسیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 71 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 271 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یاد رہے محمد عامر دسمبر 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔ تاہم 14 جون 2021 کو انھوں نے بیان دیا کہ وہ کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔