لاہورمیں جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ شخص کی موت ہو گئی

لاہورمیں جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ شخص کی موت ہو گئی
لاہورمیں جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ شخص کی موت ہو گئی
سورس: Pexels.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک شخص ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق گشت پر موجود پولیس کو اچانک بلڈنگ کی چھت سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، پولیس فوری موقع پر پہنچی تو انہیں وہاں ایک شخص مردہ حالت میں پڑا تھا۔پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کی شناخت عون حیدر کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عون حیدر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ریکارڈ یافتہ تھا اور متعدد بار جیل جا چکا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ کھڑکی سے نیچے آگرا۔

مزنگ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔