اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے جوان لڑکی کی لاش ملنے کے کیس میں حیران کن انکشاف

اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے جوان لڑکی کی لاش ملنے کے کیس میں حیران کن انکشاف
اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے جوان لڑکی کی لاش ملنے کے کیس میں حیران کن انکشاف
سورس: Pexels.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ہوٹل میں لڑکی کی لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بدھ (10 دسمبر) کو اسلام آباد ہوٹل سے 23 سال کی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ کمرہ ایک لڑکے نے بک کروایا تھا اور دو دن پہلے لڑکی کے ساتھ ہوٹل پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق لڑکا 9 دسمبر کی رات فرار ہوگیا، ہوٹل انتظامیہ نے شک پر کمرہ کھولا تو لڑکی کی لاش ملی۔

پولیس نے لڑکی کی لاش پمز ہسپتال منتقل کرکے لڑکے کی تلاش شروع کی اور آج 14 دسمبر کو لڑکے کر گرفتار کرلیا۔ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے گلے پر ازار بند کے نشان موجود ہیں، جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اسی کے مفلر سے پھندا دے کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔