عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کتنی ہے اور پاکستان میں کتنی تبدیلی کا امکان ہے؟ جانئے
اسلام آباد(ڈیلی اپکستان آن لائن ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو کے پیش نظر پاکستان میں بھی آئندہ پندروز کیلئے تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج خام تیل 74 ڈالر 49 سینیٹ فی بیرل تک فروخت ہو رہاہے ، تاہم پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹرکمی ہو سکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ متوقع ہے تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کل کیا جائے گا ۔