عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کتنی ہے اور پاکستان میں کتنی تبدیلی کا امکان ہے؟ جانئے 

Dec 14, 2024 | 01:44 PM

اسلام آباد(ڈیلی اپکستان آن لائن ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو کے پیش نظر پاکستان میں بھی آئندہ پندروز کیلئے تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج خام تیل 74 ڈالر 49 سینیٹ فی بیرل تک فروخت ہو رہاہے ، تاہم پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹرکمی ہو سکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ متوقع ہے  تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کل کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں