ڈی چوک میں شہید ہونے والے پارٹی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، علی امین گنڈا پور

ڈی چوک میں شہید ہونے والے پارٹی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ...
 ڈی چوک میں شہید ہونے والے پارٹی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، علی امین گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ڈی چوک میں شہید ہونے والے پارٹی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم اپنے شہیدوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ایبٹ آباد کا دورہ  کیا اور  حویلیاں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر صوبائی وزیرپختون یار خان اور علاقے کے منتخب عوامی نمائندے بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  26 نومبر کو ڈی چوک میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،  ملک میں حقیقی جمہوریت کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے، فسطائیت اور ظلم و جبر کے خلاف بانی چیئرمین کا ساتھ دینے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب تک ہم ایک خود دار اور خودمختار قوم نہیں بنتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

قومی -