بیروزگار انجینئر نے محبوبہ کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی

بیروزگار انجینئر نے محبوبہ کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی
بیروزگار انجینئر نے محبوبہ کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی
سورس: RDW

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوئیڈا میں ایک 27 سالہ انجینئر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ اس نے ایک تحریری نوٹ چھوڑا جس میں کہا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا کیونکہ اسے ملازمت نہیں مل رہی تھی اور اس کی لِو اِن پارٹنر بار بار اس معاملے پر طنز کرتی تھی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مایانک چندیل کی سات سال پہلے ایک خاتون سے دوستی ہوئی۔ مایانک اور وہ خاتون ایک ساتھ تعلیم حاصل کر چکے تھے اور چار سال سے لِو اِن ریلیشن شپ میں تھے۔ وہ نوئیڈا کے سیکٹر 73 میں شوریہ بینکوئٹ ہال کے قریب رہائش پذیر تھے۔
خاتون ایک نجی کمپنی میں کام کرتی تھیں، جبکہ چندیل ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ اپنی خودکشی کے نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان کی پارٹنر بار بار انہیں نوکری حاصل کرنے کے اشارے دیتی تھیں اور ان کی بے روزگاری پر طنز کرتی اورکہتی کہ وہ دن بھر گھر پر بیٹھ کر کھاتے ہیں۔ چندیل نے لکھا کہ وہ ان تمام عوامل کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں۔ چندیل نے خود کشی نوٹ کسی کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا۔
مایانک کی پارٹنر کو ان کی لاش جمعہ کی شام دفتر سے واپسی پر اپنے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ سیکٹر 113 پولیس سٹیشن کی ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ چندیل کے خاندان کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -