عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں:شاہد خاقان عباسی

عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں:شاہد ...
عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں:شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مری ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں ۔ میری  سیاسی تاریخ میں کبھی مری میں دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی، یہاں کے عوام اپنا حق مانگنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

"جنگ " کے مطابق مری میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مری گرینڈ جرگے میں حکومت کے سوا تمام جماعتیں موجود ہیں۔ آپ کس قانون کے تحت لوگوں کی عمارتیں گرا رہے ہیں، کیا آپ نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا ہے؟میری سیاسی تاریخ میں کبھی مری میں دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی، عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں۔ مری کی انتظامیہ سے سوال کریں تو کہتے ہیں ہمیں اوپر سے آرڈر ہے جبکہ ہم نے کبھی 37 سالوں میں اوپر والوں کا حکم نہیں مانا۔ حکومت اپنا پلان ہماری عمارتیں گرا کر حاصل نہیں کرسکتی، ہمارے حقوق کا تخفظ نہیں ہوگا تو پھر حق لینا بھی جانتے ہیں۔ہماری بدقسمتی ہے یہ حکومت آئینی ترمیم بھی رات کے اندھیروں میں کر رہی ہے۔