کراچی سے لاپتا ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار مغوی کو ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے
سورس: Pexels
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاپتا ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار مغوی کو ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق بلوچ کالونی سے لاپتا ہونےوالے شہری کے اغوا کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔ شہری کی گاڑی جامشورو ٹول پلازا کے قریب سے ملی، شہری کو اغوا کار ہائی وے پر ہی پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہری کو قانونی کارروائی کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔
