اورکزئی ایجنسی میں یکے بعد دیگر دودھماکے ، پانچ افرادجاں بحق،13افرادزخمی
اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) لوئراورکزئی ایجنسی کے حسن زئی درہ بازار میں یکے بعد دیگر دودھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق اورکم از کم 13افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حسن زئی درہ بازار میں خیبرایجنسی سے لوئر اورکزئی آنیوالی مسافرویگن بازار میں بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق اور نوزخمی ہوگئے جنہیں کلایا ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے ۔