ویلنٹا ئن ڈے
بنیادی طور پر یہ غیر مسلموں کا تہوار ہے جو ہر سال14فروری کو منا یا جا تا ہے۔ اس تہوار کو غیر مسلموں کی تقلید میں اب مسلمان بھی بڑے زور و شور سے منا نے لگے ہیں ان کا موقف ہے کہ خوشی جہاں سے بھی ملے وہاں سے حاصل کر لینی چاہیے اور یہ سب جکڑ بندیاں انسانوں کے لئے کیوں ہیں جب کہ جانور اور پرندے تو ان سب زنجیروں سے آزاد ہیں مگر وہ اس حقیقت کا ادراک نہیں رکھتے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور حیوانات اور چرند پرند کا ساطرز عمل اُس کے شایان نہیں جبکہ مسلمانوں کی تو اپنی اخلاقی اقدار اور تہذیب ہے اور اہل اسلام کے لیے خوشی کے جو معیار مقرر ہیں ان سے تجاوز کرنا اللہ تعالیٰ کی نا فرمانی کے زمرے میں آتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کی ابتدا ء کے متعلق \"انسا ئیکلو پیڈیا آف بریٹا نیکا \"میں بتا یا گیا ہے کہ اس دن کا تعلق سینٹ ویلنٹا ئن سے نہیں بلکہ قدیم رومیوں کے چرواہوں کے ایک دیوتا لو پر کیلیا (LUPERCALIA) کے مشر کانہ تہوارار سے ہے۔ لوپر کیلیا دراصل لوپا سے ماخوذ ہے جو ایک مادہ بھیڑیا تھی جس نے 771قبل مسیح میں روم کی پیلاٹائن پہاڑی کی غار میں دو نو زائدہ جڑواں یتیم بچوں رومولس اور ریمس کو دودھ پلایا جہاں ایک بکرا اور کتا قربان کیے گئے اور کنواری لڑکیوں کے تیار کردہ نمکین کیک جلائے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ انہی دو لڑکوں نے روم کی بنیاد رکھی چنانچہ 44قبل مسیح میں یہ تہوار 13تا 15 فروی کو منایا جاتا تھا جس میں ان کی یاد میں دو بکروں اور ایک کتے کی قربانی دی جاتی تھی۔ اس میں پادری قربان شدہ بکروں کی کھالیں پہنتے اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں عریاں ہو کر دوڑتے تھے۔ اس دوڑ میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی خواہش مند لڑکیاں لڑکوں سے ٹکراتی تھیں جو موٹے بالوں والی کھال کے تسمے پکڑے ہوئے ہوتے تھے۔ بعد میں یہ دن 14فروری کو جو نو فیبر و آٹا JUNOFEBRUATA دیوی کے اعزاز میں منعقد ہونے لگا جس میں لڑکیوں کے نام ایک بر تن میں ڈا ل دیے جا تے اور مرد بغیر دیکھے لڑکی کا نام نکا لتے وہی ان کی ساتھی بن جا تی۔
کئی لو گ اس تہوا ر کو کیوپڈ (CUPID) سے متعلق سمجھتے ہیں جو رو میوں کا محبت کا دیوتا تھا وُہ لو گوں کے دلوں میں تیر ما ر کر ان کو عشق میں مبتلا کر تا تھا کہا جا تا ہے کہ اسکی ماں خو بصورتی اور محبت کی دیوی زہرہ(VENUS) ہے جس کا پسندید ہ پھول گلا ب تھا۔
ایک اور روایت کے مطا بق ویلنٹا ئن نا می تین شخص تھے جن میں سے ایک روم میں پا دری تھا اور دوسرا ٹرنی میں بشپ تھا جبکہ تیسرا فریقہ میں فوت ہوا اول الذکر ویلنٹا ئن کو شاہ روم کلا ڈیس نے 270ء میں اس جرم میں قید کر دیا کہ وُہ فو جیوں کی خفیہ طو ر پر شادیاں کروا دیتا تھا با وجو د اس امر کے با دشاہ نے فوجیوں کی شادیوں پر پا بندی لگا رکھی تھی کیونکہ اُسکے خیال میں شادی شدہ فو جی اپنے فرائض بہتر طور پر ادا نہیں کر سکتے تھے دوران قید اسے قید خا نے کے داروغہ آسٹیریس (جیلر ) کی اُس بیٹی سے عشق ہو گیا جو پہلے بینائی سے معذور تھی جسے اس نے اپنی رو حا نی قوت سے بینا کر دیا پھا نسی پا نے سے قبل اس نے داروغہ کی بیٹی کو ایک خط لکھا جس کے آخر میں لکھا تھا ’’تمہا را ویلنٹا ئن‘‘ یہ طریقہ بعد میں لو گوں میں رواج پا گیا (یہ واقعہ 14فروری 270عیسوی کا ہے )۔
پا پا ئے روم پو پ گیلا سئیس (Gelasius ) نے 14 فروری کے اس بیہو دہ تہوا ر کو یوم ویلنٹا ئن (ویلنٹا ئن ڈے ) میں تبدیل کر دیا۔ فرا نس میں ویلنٹا ئن ڈے پر لڑکیوں کی قرعہ اندا زی نے سخت مشکلا ت پید اکیں اور 1776ء میں اسے ممنوع قرار دے دیا گیا۔ انگلینڈ اسوقت تک اس سے محفوظ رہا جب تک Purintansکی حکمرا نی رہی لیکن چا رلس دوم نے اسے دو با رہ رواج دیا یہاں سے یہ امریکہ میں داخل ہو ا اور ای ہا ؤلینڈ (EAHOWLAND) نے پہلی مر تبہ اسے تجا رتی شکل دی اور ویلنٹا ئن کا رڈ بیچ کر پا نچ ہزا ر ڈا لر کما ئے 1990میں امریکہ میں ایک ارب ویلنٹا ئن کا رڈ بذریعہ ڈاک بھیجے گئے اور محکمہ ڈا ک کو 30ملین ڈا لر کا منا فع ہو ا۔ پھولوں کا استعما ل بھی فروغ پا نے لگا۔ اب تو پا کستان میں بھی ویلنٹا ئن ڈے پر پھولوں کی ایک کلی والی شاخ سو روپے میں فروخت ہو تی ہے مخملیں کپڑے کے دل ما رکیٹ میں نہا یت مہنگے دا موں میں فروخت ہو تے ہیں میڈیا بھی اس موقع کو تجا رتی مقاصد کے لئے استعما ل کر تا ہے نو جوان دلوں میں جذبا ت کو بھڑکا کر کسی محبو ب کی ضرورت کا احساس دلا کر نئی نسل کو بے راہ روی کی طرف ما ئل کیا جا تا ہے۔ غیر محرم لڑکے لڑکیوں کے آزادانہ تعلق اور اعلانیہ برائی کو فروغ دے کر احکام الہیٰ کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اس دن کو منا نے کے حا می اپنے رشتے داروں کو محبت کے پیغا ما ت بھیجتے نظر آتے ہیں حالانکہ اپنوں سے محبت کے اظہار کے لئے کسی دن کو مخصوص کرنے کی ضرورت نہیں ویسے بھی بحیثیت مسلمان لڑکے لڑکی کی خفیہ دوستی منع ہے سورہ النسا ء میں نیک عور ت کے اوصاف اسطرح بیان ہو ئے ہیں۔
پا ک دامن نہ کہ اعلا نیہ بدکا ری کر نے والی ، نہ خفیہ آشنا ئی کر نے والی (آیت نمبر 25 جزو)۔
اسلام انسان کو اپنے رب سے محبت کر نے کا درس دیتا ہے۔ کہ اسی کی محبت ہی انسا نیت کے لئے پا کیزہ جذبہ پید ا کر تی ہے نہ کہ نفسا نی خواہشات ، کیونکہ مسلما نوں کے پا س اظہا ر محبت کے لئے عید الفطر ، عید ا لاضحیٰ اور میلا د النبی ﷺ کے دن مو جود ہیں عید الفطر پر رمضا ن المبا رک کی بر کتوں کا شکر ادا کیا جا تا ہے عید الا ضحی ایثا ر و قربا نی کا درس دیتی ہے۔ نبی کریم ﷺ قربا نی کے موقع پر یہ دعا پڑھا کر تے تھے : بے شک میں اپنا چہرہ یکسوئی سے اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں (الانعام 79:6) بے شک میری نماز اور میری قر بانی ، میرا جینا ، میرا مرنا سب اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں (الانعام 163,162:6)
اسی طرح ربیع الا ول کے مہینے میں سورہ یو نس آیت 58میں حکم الہی \"اللہ کے فضل و رحمت پر ہی خو شی منا یا کرو \"
پر عمل کر تے ہو ئے مسلمانان عالم صا حب قرآن کی ولا دت کی خو شی منا تے ہیں۔ ایسی خو شی جو کہ ابدی ہے جبکہ نزول قرآن کی خو شی میں بھی مساجد میں خصوصی تقا ریب کا اہتما م کیا جا تا ہے۔ ہماری خوشی کے مواقع ہمارے دیگر قومی دن بھی ہیں جن میں اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔ *