چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی گاڑی کے قریب دھماکہ
نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف کی جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا تاہم چیف جسٹس محفوظ ر ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی اپنے قافلے کے ساتھ کوئٹہ جارہے تھے کہ خاران روڈ پر گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس سے سیکیورٹی کی گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن کوئی بھی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔