محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد ر اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد ر اور خشک رہنے کا امکان ظاہر ...
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد ر اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پرسرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی پنجاب کے کچھ علاقوں میںرات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 30فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہزارہ ، فاٹا اور شمالی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

مزید :

ماحولیات -