نیپرا نے چائنہ پاور حب جنریشن کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت دے دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے چائنہ پاور حب جنریشن کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد چائنہ پاور حب جنریشن منصوبے کے دونوں پاور پلانٹس کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ ہوگی۔
