انگلینڈ کے ڈومیسٹک میچ میں پوری ٹیم ہی صفر پر آؤٹ

انگلینڈ کے ڈومیسٹک میچ میں پوری ٹیم ہی صفر پر آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں یوں تو بہت سے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے ہیں لیکن کچھ ریکارڈز ایسے بھی ہیں جو سالہا سال نہیں ٹوٹتے اور کوئی ٹیم انہیں توڑنا بھی نہیں چاہتی لیکن ایسا ہی ایک ریکارڈ انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم نے ایک انڈور میچ میں اپنے نام کیا جس پر یقین کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہی ہے۔کسی بھی میچ میں بغیر سکور کئے کھلاڑی کا آؤٹ ہونا تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر پوری ٹیم ہی 0 پر آؤٹ ہو جائے تو اسے معجزہ ہی کہا جا سکتا ہے اور کوئی اس پر یقین بھی نہیں کر سکتا حتیٰ کہ یہ میچ کھیلنے والی ٹیم بھی یقین نہ کر پائی کہ انہوں نے مخالفین کو 0 پر ہی آؤٹ کر دیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی ’’National Six۔a۔Side Championship‘‘ کے فائنل میچ میں کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 120 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بیپ شیلڈ کی ٹیم میدان میں آئی تو تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر گئی اور پوری ٹیم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے اور اس طرح کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی ٹیم نے یہ میچ جیت کر چیمپئن شپ بھی اپنے نام کر لی۔کرائسٹ چرچ کے سپنر مائیک روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ کسی بھی ٹیم کو 0 پر آ?ٹ کر دینا ناقابل یقین ہی ہے ، خاص طور پر ایک انڈور میچ کے دوران ایسا ہونا تو واقعی معجزہ ہے‘‘۔