میگا منصوبے جلد میگا سکینڈل کے طور پر سامنے آئیں گے،میاں ایوب
لاہور ( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پس پشت ڈال کرقطر سے مہنگی گیس خریدنا ملک وقوم سے ظلم ہے،ایل این جی سکینڈل نے ایک بار پھر حکومت کو بے نقاب کردیا ہے حکمرانوں کے میگا منصوبے جلد میگا سیکنڈل کے طور پر سامنے آئیں گے اور ان کی لوٹ مار کے قصے بھی سب کی زبانوں پر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کوبحرانوں سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور حکومت کی بے قاعدگیوں کو بھی سامنے لاتے رہیں گے ۔
