حکمران ایران سے سستی گیس کی بجائے قطر سے مہنگی خرید رہے ہیں،ابوالخیر زبیر

حکمران ایران سے سستی گیس کی بجائے قطر سے مہنگی خرید رہے ہیں،ابوالخیر زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کے حکمران امریکی دباؤ میں اہم فیصلوں کے اندر قومی مفاد کو پس پشت ڈال رہے ہیں ہمارے وزیر اعظم قطر سے مہنگی ترین گیس خریدنے کے معاہدے کررہے ہیں لیکن ایران کے ساتھ سستی ترین گیس حاصل کرنے کے جو معاہدے ہو چکے ہیں اس پر عمل کرنے میں سستی کا مظاہرہ کررہے ہیں بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور جوناتھن الاکائنڈ نے تمام سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران سے کئے گئے اس معاہدے پر عمل درآمد سے پاکستان کو روکنے کی جو کوشش کی ہے افسوس ہمارے حکمران اس امریکی مداخلت پر احتجاج کے بجائے ان کے حکم کی تعمیل میں لگے ہوئے ہیں اور امریکہ کو خوش کرنے کیلئے ایران کے ساتھ پاکستان کا سستی ترین گیس حاصل کرنے کا جو معاہدہ برسوں سے تعطل کا شکار ہے اس پر تیزرفتاری سے عمل درآمد کے بجائے قطر سے مہنگی گیس حاصل کرنے کے معاہدے کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے سہانے خواب عوام کو دکھا رہے ہیں اور قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔