پاکستان میں تکفیر اور خارجیت کا قتنہ منظم منصوبہ بندی کے تحت پروان چڑھا جارہا ہے: حافظ سعید

پاکستان میں تکفیر اور خارجیت کا قتنہ منظم منصوبہ بندی کے تحت پروان چڑھا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں گروہ بندیوں اور فرقہ وارانہ تشدد سے اسلام دشمن قوتیں فائدے اٹھا رہی ہیں۔علماء انبیاء کے وارث ہیں‘ وہ اصلاح کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔مفتی اعظم فلسطین کا یہ بیان درست ہے کہ داعش جیسی تنظیموں کا مقصد فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کمزور کرناہے۔ملک میں تکفیر اور خارجیت کا فتنہ منظم منصوبہ بندی کے تحت پروان چڑھا جارہاہے۔ کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری درست نہیں۔ بھارت میں کشمیری طلباء پر بغاوت کے مقدمے مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کی دلیل ہے۔ کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کا دورفتنوں کا دور ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم جہاد کا اسلامی مفہوم دنیا کے سامنے رکھیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں اور داعش جیسی تنظیموں کے پروپیگنڈے کاتوڑ ہوسکے۔ داعش سے وابستہ لوگ فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکار ہیں‘ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دنیائے کفر باعمل مسلمانوں سے خائف ہے۔ مسلمانوں کو فرقہ واریت سے اجتناب کرتے ہوئے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت سے پیدا ہونے والا تشدد اور مسلمانوں میں پڑنے والی دراڑوں سے دشمن ہماری صفوں میں داخل ہوئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -