دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، سعودی عرب نے ترکی میں جنگی طیارے اور فوج بھجوا دی

دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، سعودی عرب نے ترکی میں جنگی طیارے اور فوج ...
دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، سعودی عرب نے ترکی میں جنگی طیارے اور فوج بھجوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے داعش سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج اور جنگی طیارے ترکی بھجوادیئے ہیں جس کا باضابطہ طورپر اعلان کردیاگیا، جنرل احمد عسیری کا کہنا تھا کہ ترکی کے انجیرلیک فوجی اڈے پر سعودی فوج اور جنگی سامان پہنچانے کا مقصد عالمی اتحاد سے ذرا مختلف انداز میں داعش کے ٹھکانوں اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنا کرانہیں تباہ کرنا ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے مشیر جنرل احمد عسیری نے داعش کے خلاف جنگ کے لیے ترکی میں لائے گئے اسلحہ اور فوجیوں سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔ ٹیلیفونک گفتگومیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالمی اتحاد کا حصہ ہونے کے ناطے داعش کی سرکوبی کے لیے ہرممکن کوششوں کا پابند ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے اہم ٹھکانوں بالخصوص الرقہ شہر میں تنظیم کے ’بیس کیمپ‘ کو نشانہ بنائیں گے ۔
جنرل عسیری نے وضاحت کی کہ ترکی پہنچنے والی سعودی فوج میں بری فوجی دستے شامل نہیں ہیں، ابھی تک صرف جنگی طیارے اور فضائیہ کے جوان وہاں بھیجے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی تیاریاں انفرادی نوعیت کی نہیں بلکہ یہ بین الاقوامی اتحاد کی مساعی کا حصہ ہیں جس میں سعودیہ اور ترکی دونوں پہلے ہی شامل ہیں۔