کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کا کوئی وجود نہیں، قائم علی شاہ
خیر پور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔ کراچی میں امن کیلئے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔
خیر پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر مشکوک شخص کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادویات پر ٹیکس لگا کر وفاقی حکومت نے بڑی زیادتی کی ہم اس کو برداشت نہیں کرینگے۔
