بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا بھی آئٹم گرل بننے کا فیصلہ
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ پر ایک دہائی تک راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور4 سالہ طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں ایک مرتبہ پھر واپسی کے لیے تیار ہیں اور وہ فلم’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں آئٹم سونگ کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث 90 کی دہائی میں فلم نگری پرراج کیا اور 2004 میں شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔2012میں انہوں نے فلم ’’ڈینجرس عشق‘‘ سے ہندی فلم نگری میں واپسی کی لیکن وہ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپورنے ایک بار پھر انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں آئٹم سونگ پر رقص کرتے نظر آئیں گی۔
