بدوملہی کے قریب ریلوے لائن ٹوٹ گئی بروقت اطلاع پر علامہ اقبال ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی

بدوملہی کے قریب ریلوے لائن ٹوٹ گئی بروقت اطلاع پر علامہ اقبال ایکسپریس حادثہ ...
بدوملہی کے قریب ریلوے لائن ٹوٹ گئی بروقت اطلاع پر علامہ اقبال ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدوملہی (ویب ڈیسک) ریلوے لائن ٹوٹ گئی، بروقت پتہ چلنے سے علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔ لاہور نارووال ریلوے سیکشن پر بدوملہی اور رعیہ خاص ریلوے سٹیشنوں کے درمیان چابی والا محمد یونس معمول کی چیکنگ پر تھا کہ بدوملہی سے 2کلومیٹر دور کلہ باجوہ کے قریب اس نے ریلوے لائن کا ٹکرا ٹوٹنے کی وجہ سے جائنٹ کے درمیان تقریباََ6انچ کا خلا پایا۔ اس دوران سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور جانے والی 10۔ ڈاﺅن علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین آگئی تو چابی والا محمد یونس نے ہوشمندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹرین کو سرخ جھنڈی دکھا کر روک لیاجس سے ٹرین اور اس میں سوار سینکڑوں مسافر حادثے سے بال بال بچ گئے۔ریلوے لائن مرمت کرکے آدھے گھنٹے کی تاخیر سے گاڑی منزل مقصود پر روانہ ہوگئی۔

مزید :

نارووال -