مومنہ مستحسن نے علی نقوی سے منگنی ختم ہونے کی روزنامہ پاکستان کی خبر کی تصدیق کر دی

مومنہ مستحسن نے علی نقوی سے منگنی ختم ہونے کی روزنامہ پاکستان کی خبر کی تصدیق ...
مومنہ مستحسن نے علی نقوی سے منگنی ختم ہونے کی روزنامہ پاکستان کی خبر کی تصدیق کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )روزنامہ پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی خبر شائع کی گئی لیکن گلوکارہ روزنامہ پاکستان کی خبر پر برس پڑیں اور اسے بے بنیاد قرار دیا لیکن اب انہوں نے خود  منگنی ٹوٹنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں گلوکارہ کا کہناتھا کہ ان کے خاندانوں نے باہمی رضامندی سے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ،اس سے قبل جب منگنی ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی تو میں نے سب سے درخواست کی تھی کہ فوری کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچا جائے اور میری جانب سے بیان جاری کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ،اگر کوئی ایسی چیز ہوئی تو میں خود اس کا عوام کو بتاﺅں گی ۔
ان کا کہناتھاکہ کوئی بھی شخص منگنی توڑنے کیلئے نہیں کرتا ہے لیکن کبھی کبھی چیزیں اس طرح نہیں ہوتی جس طرح آپ چاہتے ہیں ،یہی زندگی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں اس چیز کا خیر مقدم کروں گی کہ مزید کسی قسم کی افواہیں نہ بنائی جائیں ۔
مومنہ مستحسن کی جانب سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا سنیپ چیٹ پر پیغام جاری کیا گیا جس میں گلوکارہ کو ویلنٹائن ڈے پر تحفہ موصول ہوا اور انہوں نے لکھا کہ ’سنگل لڑکیاں بھی ویلنٹائن کا تحفہ حاصل کر سکتی ہیں ‘۔
مومنہ مستحسن کی علی نقوی سے منگنی ختم ہونے کی خبر شائع کی گئی تو گلوکارہ کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا انہوں نے کہا کہ یہ ان کی نجی زندگی ہے اس لیے اس میں دخل نہ دیا جائے لیکن اب انہوں نے خود ہی نجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے ۔
واضح رہے کہ روزنامہ پاکستان نے 21جنوری 2017کو مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی خبر اپنے قارئین تک پہنچائی تھی تاہم اس وقت گلوکارہ کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے میں آیا تھاانہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے فیس بک پر پیغام جاری کیا تھا ۔
یاد رہے کہ مومنہ مستحسن کی تین ماہ قبل پاکستانی نڑاد امریکی بینکر علی نقوی سے ایک نجی تقریب میں منگنی ہوئی تھی جس میں خاندان کے صرف چند ہی مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔