بھارتی ریاست آسام کے بہادر دیہاتیوں نے لکڑیوں کی مدد سے 20فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا

بھارتی ریاست آسام کے بہادر دیہاتیوں نے لکڑیوں کی مدد سے 20فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا
بھارتی ریاست آسام کے بہادر دیہاتیوں نے لکڑیوں کی مدد سے 20فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے بہادر دیہاتیوں نے لکڑیوں سے 20فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق ایک خاتون نے جھاڑیوں میں خوفناک سایہ دیکھا تو چیخ مارکر گاﺅں کے لوگوں کو پکار ا جو ڈنڈے،سوٹے لے کر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں جب دیکھا تو ایک بہت بڑا سانپ تھا جسے بڑی مہارت اور تکنیک کے ساتھ پکڑ لیا۔

جب اس سانپ کی پیمائش کی گئی تو حیران کن طور پر 20فٹ تھی،اس سانپ کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے،یہ سانپ جس گاﺅں سے پکڑا گیا ہے آسام کے جنگل میں واقع ہے۔

گجر پورہ نامی اس گاﺅں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن جو سانپ پکڑا گیا ہے اپنے نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے،گاﺅں کے لوگوں نے اسے وائلڈ لائف کے حوالے کردیا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -