پانچواں ون ڈے ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 73ر نز سے شکست دیدی

پانچواں ون ڈے ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 73ر نز سے شکست دیدی

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 73 رنز سے شکست دیدی ہے اور سیریز میں 4-1 سے برتری حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 275 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقہ بھارت کی جانب سے دیئے گئے 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.2 اوورز میں 201 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور پوری کی پوری ٹیم پولین لوٹ گئی جس میں

ہاشم آملہ سرفہرست رہے اور 71 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔مارکام 32 ،ملر 36 ، کلیسن 39 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ پانڈیا اور چاہل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل بھارت نے 7وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنائے جس میں آر جے شرما نے 115 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ویرات کوہلی صرف 36رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے ان کے علاوہ شنکر دھون 34 ، رہانے 8 ،دھونی 13 اور بھونیشور کمار 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...