نگران وزیر اعظم کے لئے اب کام شروع کر دینا چاہیے،لودھراں میں عوام نے عمران خان کی موروثی سیاست ناکام بنا دی :سید خورشید شاہ

نگران وزیر اعظم کے لئے اب کام شروع کر دینا چاہیے،لودھراں میں عوام نے عمران ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لئے اب کام شروع کر دینا چاہیے ، عوام بھی بہتر نگران وزیر اعظم کے لئے تجاویز دیں ، لودھراں میں عوام نے عمران خان کی موروثی سیاست ناکام بنا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید  خورشید شاہ نے کہا کہ غیر جانبدار نگران وزیر اعظم کا انتخاب وقت کی اہم ضرورت ہے ، نگران وزیر اعظم کی سلیکشن کے لئے اب کام شروع کر دینا چاہیے ،عوام بھی بہتر نگران وزیر اعظم کے لئے تجاویز دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں میں عوام نے عمران خان کی موروثی سیاست ناکام بنا دی ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...