عدالتوں سے متنازع فیصلے آتے رہے ہیں، عوام نے بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی نہیں مانا تھا: زعیم قادری

عدالتوں سے متنازع فیصلے آتے رہے ہیں، عوام نے بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی نہیں ...
عدالتوں سے متنازع فیصلے آتے رہے ہیں، عوام نے بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی نہیں مانا تھا: زعیم قادری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہہ ہے کہ عدالتوں سے متنازع فیصلے آتے رہے ہیں جبکہ عوام نے بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی نہیں مانا تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے پروگرام''الیونتھ آور'' میں گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام نے جمہوریت کا مان رکھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ، عدالتوں سے متنازع فیصلے آتے رہتے ہیں اس سے ہماری پارٹی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہو ں نے کہاکہ عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی پھانسی دی تھی جبکہ عوام نے اس فیصلے کو بھی نہیں مانا تھا جبکہ چارٹر آف ڈیمو کریسی میں تمام قائدین نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ کبھی بھی آمریت کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی کبھی آمریت کاساتھ دیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور