امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لئے دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں: مفتاح اسماعیل

امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں نامزدگی ...
امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لئے دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں: مفتاح اسماعیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد( آئی این پی ) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لئے دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں پاکستان کی نامزدگی رکوانے کے لئے حکومت پاکستان امریکہ ، فرانس ، جرمنی سے رابطے میں ہے ۔ امریکی عزائم کے حوالے سے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہ بھی مانا تو امید ہے کہ نامزدگی واپس کروالیں گے۔ دریں اثناء امریکا پاکستان کو دہشتگردی کے معاون ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے متحرک ہو گیا، بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کرے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد