امریکہ کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر افسوس کا اظہار ،عاصمہ جہانگیر نے مظلوم طبقے کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی:امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘کے مطابقامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق ، جمہوریت کی علمبردار تھیں ،عاصمہ جہانگیر نے مظلوم طبقے کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے کھڑی ہوئیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے کام نے ان کی عالمی دنیا میں پہچان کروائی ، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ۔

مزید : قومی /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...