انسانی حقوق کیلئے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی کاوشیں تا دیر یاد رکھی جائیں گی:میاں افتخار حسین

انسانی حقوق کیلئے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی کاوشیں تا دیر یاد رکھی جائیں ...
انسانی حقوق کیلئے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی کاوشیں تا دیر یاد رکھی جائیں گی:میاں افتخار حسین

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مظلوم طبقے کی پُر اثر آواز خاموش ہوگئی ہے، انسانی حقوق کیلئے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی کاوشیں تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی اور معروف ٹی وی اینکر منیزے جہانگیر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے وہ دن شدت سے یاد آیا ہے جب عاصمہ جہانگیر میرے بیٹے راشد شہید کی شہادت پر تشریف لائی تھیں اور بار ہا مجھے فون پر تسلیاں بھی دیتی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی  نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہر کسی کی دلعزیز تھیں اور ان کے غم میں ہر آنکھ اشکبار ہے، میاں افتخار حسین نے کہا کہ مرحومہ بلا شبہ باہمت ، نڈر اور انسانی حقوق کی علمبردار خاتون تھیں اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں ناقابل فراموش ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور