افغانستان سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، 43طالبان ہلاک متعدد زخمی

افغانستان سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، 43طالبان ہلاک متعدد زخمی
افغانستان سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، 43طالبان ہلاک متعدد زخمی

  

کابل (آن لائن)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں کم از کم 43 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرازق نے بتایا کہ صوبہ قندہار کے ضلح ینش میں طالبان کی جانب سے ایک سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فضائی حملہ کیا جسکے نتیجے میں کم از کم 43 طالبان ہلاک جبکہ20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں طالبان کی متعدد گاڑیاں بھاری تعداد میں اسلحہ اور دیگر ہتھیار بھی تباہ ہوئے ہیں۔تاہم طالبان نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی