آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 فروری14  بد ھ۔بہتر طور پر عملی پلاننگ کر کے اپنے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ ذمہ دار افراد ماتحت عملے کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آئیں گے۔

برج ثور

 فروری14 بد ھ۔بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ 

برج جوزا

 فروری14  بد ھ۔شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے ۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔چھوٹے سفر کا امکان ہے۔

برج سرطان

 فروری14  بد ھ۔لوگوں کا دِل جیت لیں گے اور لوگوں کو متاثر کریں گے۔ لکھنے پڑھنے اور معلومات کو فروغ دینے پر زور رہے گا۔ ہنسی مزاق اور تفریح میں مزہ آئے گا۔

برج اسد

 فروری14 بد ھ۔تحقیقاتی جذبہ اور مہم جوئی کی ابتداء کا اظہار ہو رہا ہے۔ محبت کی روشنی نمودار ہو گئی ہے لوگ کہیں گے کہ آپ مختلف قسم کے لباس پہن رہے ہیں اسی سے کچھ ہو رہا ہے۔

برج سنبلہ

 فروری14  بد ھ۔ہنسی مذاق میں بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ منصوبے میں تبدیلی کے لئے تیار رہیں متبادل منصوبہ بنا لیں اپنے خواب لکھ لیا کریں۔جیون ساتھی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

برج میزان

 فروری14  بد ھ۔حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں۔ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دوران گفتگو دوسروں سے محتاط رہیں۔

برج عقرب

 فروری14  بد ھ۔مسلسل اخراجات کی وجہ سے ذہنی دبائو ہو سکتا ہے لہٰذا اخراجات پر قابو پائیے تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔

برج قوس

 فروری14 بد ھ۔شراکت کے بارے میں فیصلہ کرنے‘ اجتماعی کوششوں اور ازدواجی حیثیت پر زور رہے گا۔ زندہ دِلی سے دن گزرے گا۔ محبوب سے ملاقات ہو سکے گی۔

برج جدی

 فروری14  بد ھ۔آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہوگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا۔ غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔سوچ وسعت اختیار کرے گی۔

برج دلو

 فروری14 بد ھ۔جذباتی پن اور بے چینی کا مظاہرہ مزید خواہ مخواہ کے مسائل لا سکتا ہے۔ حوصلہ ‘ صبر و تحمل سے حالات کا مقابلہ کریں۔ دیرینہ خواہش کی تکمیل ہو سکے گی۔

برج حوت

 فروری14  بد ھ۔بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں بھی کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم