پبی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی،2 افراد زخمی

پبی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی،2 افراد زخمی
پبی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی،2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو پبی ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرین کی بوگیوں کو واپس ٹریک پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹرین کو حادثہ پیش آنے کے باعث ٹریک بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔