سعودی عرب میں پاکستانیوں سے شرمناک سلوک پر کے پی کے نے بڑا قدم اٹھا لیا

سعودی عرب میں پاکستانیوں سے شرمناک سلوک پر کے پی کے نے بڑا قدم اٹھا لیا
سعودی عرب میں پاکستانیوں سے شرمناک سلوک پر کے پی کے نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخواہ اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ساتھ بہت زیادہ مسائل ہیں جنہیں سعودی حکام کے ساتھ مل کر حل کیا جائے۔خیبرپی کے اسمبلی نے متفقہ قراردادکے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں سعودی کفیل پاکستانیوں کے ساتھ جانوروں جیساسلوک روارکھ رہے ہیں اس لئے وفاقی حکومت وزارت خارجہ کے ذریعے سعودی حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھائے اور پاکستانیوں کے مسائل کوحل کرے ۔قرار داد جماعت اسلامی کے محمدعلی نے پیش کی جس کو حکومت اور اپوزیشن اراکین کی تائید حاصل تھی۔

اس سے قبل خیبر پی کے اسمبلی میں تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے گیس رائلٹی نہ ملنے پر خیبر پی کے کابینہ کے ارکان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اسمبلی میں دوسرے دن بھی سیٹیاں بجائی گئیں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے دو اراکین قاسم خٹک اور شکیل خان نے بھی احتجاج کرنے والے پارٹی رکن امجدآفریدی کاساتھ دیا جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کامنظر پیش کرنے لگا۔ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے امجدآفریدی نے کہاکہ سات ماہ قبل انہوں نے اسی ایوان میں دھرنادیا پھرڈائس پرکھڑے ہوکراحتجاج کیا پیر کے روز سیٹیاں بجائیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی خود حکومت کا حصہ ہوں اپوزیشن میں ہوتا توحکومت کو بتادیتاکہ احتجاج کیسے کیاجاتاہے حکومت کیوں مجھے نہیں اپنارہی مجھے کابینہ سے نکالاگیاپارٹی سے تو نہیں نکالاگیا میرے حلقے کے رائلٹی فنڈزصوابی،مردان ،دیر اورنوشہرہ میں خرچ کئے جارہے ہیں وزیراعلیٰ اور شاہ فرمان نے وعدہ کیاکہ آپ کو فنڈدیاجائے گا لیکن آج تک ایک پائی جاری نہیں کی جاسکی۔

ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے مشیربرائے بہبودآبادی شکیل خان نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ آج تک انہیں بھی ملاکنڈتھری کے رائلٹی فنڈسے محروم رکھاجارہاہے پی پی کے محمدعلی شاہ نے بھی ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ بتایاجائے انکے حلقے میں واقع ملاکنڈتھری کی رائلٹی ان کو کیوں نہیں دی جارہی۔تحریک انصاف کے وزراءاپنے اراکین کے علاوہ مسلم لیگ ن سے بھی الجھ پڑے، تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور مشتاق غنی نے مطالبہ کیاکہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں مرزائی اور امریکی گھسے ہوئے ہیں جس کے باعث ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی گئی۔ اسمبلی میں جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے مفتی فضل غفور اور مفتی سید جانان فتویٰ دیں کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی پرکیاسزادی جاسکتی ہے۔بعض ارکان نے آستین چڑھا کر ایک دوسرے کو مخاطب کیا جس کے بعد مجبوراً ڈپٹی سپیکر کو اجلاس جمعتہ تک ملتوی کرنا پڑا۔