پینا سونک ایکو سیلوشنز بزنس نے ساﺅتھ ایشیا ،مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لیے ہیریوشی سوگا کو ڈائریکٹر آف سیلز مقرر کردیا

پینا سونک ایکو سیلوشنز بزنس نے ساﺅتھ ایشیا ،مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لیے ...
پینا سونک ایکو سیلوشنز بزنس نے ساﺅتھ ایشیا ،مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لیے ہیریوشی سوگا کو ڈائریکٹر آف سیلز مقرر کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف الیکٹرانکس کمپنی پینا سونک ایکو سیلوشنز بزنس نے بھارت ،ساوتھ ایشیا ،مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لیے ہیرویوشی سوگا کو ڈائریکٹر آف سیلز مقرر کردیا ہے ۔وہ مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لیے مینجنگ ڈائریکٹر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے ۔ہیرویوشی سوگا نے پینا سونک کے دنیا بھر میں مختلف دفاتر میں گزشتہ 30سالوں سے بہت سے عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ہیں ۔وہ امریکہ ،جاپان ،سنگا پوراور چین میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں ۔نئے فرائض ملنے سے پہلے وہ پینا سونک گلوبل انڈو نیشیا کے پریذیڈنٹ ڈائریکٹر تھے ۔نئے عہدے پر فائز ہونے کے بعد اب ہیرویوشی سوگاایکو سیلوشنز بزنس کے لیے منصوبہ بندی کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پینا سونک کے الیکٹریکل کنسٹرکشن میٹریل مارکیٹ میں پوزیشن کو بھی مضبوط کریں گے ۔

مزید : بزنس