میثاق جمہوریت پرعمل ہوتاتونوازشریف کویہ دن نہ دیکھناپڑتا:خورشیدشاہ

میثاق جمہوریت پرعمل ہوتاتونوازشریف کویہ دن نہ دیکھناپڑتا:خورشیدشاہ
میثاق جمہوریت پرعمل ہوتاتونوازشریف کویہ دن نہ دیکھناپڑتا:خورشیدشاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت پرعملدرآمدمیں نوازشریف بڑی رکاوٹ تھے انہوں نے میموسکینڈل میں میثاق جمہوریت کامذاق اڑایا،اگر میثاق جمہوریت پر عمل ہوتاتو نوا ز شریف کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ان کا خیال تھا کہ معاملہ عدالت میں جانے سے انہیں فائدہ ہوگا۔

شریف فیملی کا نام ا ی سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے ملزموں کانام ای سی ایل میں ڈالے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ پانا مہ کامسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہو، نیب پرمتفقہ قانون لانے کا کہا تون لیگ نے مخالفت کی۔خورشیدشاہ کہتے ہیں کہ سب کےساتھ قانون کے مطابق سلوک کیاجاناچاہیے خط پرعمل نہ کیاتوشرجیل میمن کانام ای سی ایل سے ہٹاناہوگا،شریف خاندان کیخلاف ریفرنس جبکہ شرجیل میمن کیخلاف کوئی بھی ریفرنس نہیں ہے۔

خیال رہے نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلے بھجوائے گئے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد