فیصلے میں تبدیلی کسی سیاستدان کے مشورے سے نہیں ہوئی،جہازپرجانے کا نوازشریف ہی بتاسکتے ہیں:ترجمان چوہدری نثار

فیصلے میں تبدیلی کسی سیاستدان کے مشورے سے نہیں ہوئی،جہازپرجانے کا نوازشریف ...
فیصلے میں تبدیلی کسی سیاستدان کے مشورے سے نہیں ہوئی،جہازپرجانے کا نوازشریف ہی بتاسکتے ہیں:ترجمان چوہدری نثار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ سے لاہور واپسی کافیصلہ کسی سیاستدان کے مشورے سے نہیں ہوا،انہیں جہازپر جانے کا مشورہ دینے والوں کا نام بھی وہ ہی بتا سکتے ہیں تاہم مری میں ہونے والی میٹنگ کے دوران کسی نے بھی نواز شریف کو یہ مشورہ نہیں دیا تھا۔

ترجمان چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا بذریعہ موٹر وے جانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی سینر قیادت کی میٹنگ میں طے ہوا جس میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے سینر ترین ارکان موجود تھے،میٹنگ میں ایک دو لوگوں کو چھوڑ کر سب اس بات پر متفق تھے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر نواز شریف موٹر وے کے ذریعے جائیں اوران کا استقبال ہر انٹرچینج پر کیا جائے اور اختتامی استقبال لاہو رمیں داخلے کے بعد کیا جائے، یہ فیصلہ ریکارڈ پر موجود ہے اور مری کی میٹنگ کے بعد اخبارات میں شائع بھی ہوچکا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک کسی کا نواز شریف کو جہازپر جانے کا مشورہ دینے والے کا تعلق ہے اس کے بار ے میں تو وہ خود ہی بتا سکتے ہیں مگر میٹنگ کے دوران کسی نے بھی انہیں یہ مشورہ نہیں دیاتھا۔ترجمان کے مطابق بہتر ہے کہ اس شخص کی بھی نشاندہی کر دی جائے تاکہ اس سارے قصے میں غیر ضروری ڈرامائی عنصر ذائل ہوجائے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد