بھارت جنوبی ایشیا میں امن کی تباہی کاذمہ دار،امریکہ نے چین کےخلاف اسےسٹریٹجک پارٹنربنایاہے:وزیر دفاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام اور امن کی تباہی کاذمہ دار ہے ،امریکہ نے چین کےخلاف اسےسٹریٹجک پارٹنربنایاہے۔
اسلام آبادمیںوزیردفاع خرم دستگیر کا سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کادفاع بہت مضبوط ہے افواج پاکستان وطن کے د فاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دےکرالقاعدہ کاخاتمہ کیا امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کاذمہ دارپاکستان کونہ ٹھہرائے،افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پرنہیں لڑی جاسکتی ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کی میزپرآئے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سی پیک اور گوادر پر کام جاری ہے ،سعودی عرب اورترکی کےساتھ گہرے تعلقات ہیں جبکہ ن لیگ کی حکومت نے ا یران کیساتھ تعلقات کووسعت دی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن رنگے ہاتھوں پاکستان میں پکڑا گیا وہ ہمارے ملک کیخلاف جاسوسی کانیٹ ورک چلارہاتھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کابھرپورجواب دیں گے۔