جدہ میں سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
جدہ (محمد اکرم اسد) جمعیت علماء اسلام کے پی کے کے امیر اور سابق سینٹر مولانا گل نصیب خان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا. تقریب میں جدہ میں وفات پانے والے دو پاکستانیوں کے لواحقین کو امدادی رقم دی گئی.
امیر جمیعت علماء اسلام کے پی کے مولانہ گل نصیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں ڈاکٹر. انجینئر. عالم . سائنسدان بننا اسان ہے لیکن مسلمان بننا بہت مشکل ہے. انہوں نے احباب جمعیت ویلفئیر ٹرسٹ کی اس عمل کی تعریف کرتے ہو کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوے ان کی امداد کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت اسلام کا طاقتور حصہ ہے. قوموں میں جب مال اور دنیا کی محبت بڑھ جاۓ تو وہ خوف اور لالچ میں مبتلا ہو جاتا ہے جو کی قوموں کے زوال کا باعث بنتا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ کے پی کے میں عمران خان کی کوششوں سے 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں اگلی حکومت جمعیت علماء اسلام کی ہو گی قاری طاہر نے احباب جمعیت ویلفئیر ٹرسٹ کے بارے میں بتایا کہ2011 سے یہ ٹرسٹ کام کر رہا اور اسکے ممبران کی تعداد دو ہزار ہے. اس ٹرسٹ کا کوئی بھی پاکستانی ممبر بن سکتا ہے.
ہمارا بنیادی مقصد کسی بھی ممبر کی یہاں موت ہو جانے پر اس کے لواحقین کی مالی امداد کرنا ہے. اب تک ہم وفات پانے والے ممبران کے لواحقین کو تین لاکھ چالیس ہزار ریال تقسیم کر جکے ہیں. متوفی کے گھر والوں کو بیس ہزار ریال سب ممبران سے چندہ جمع کر کے دیۓ جاتے ہیں. قاری طاہر نے بتایا کہ یہ ٹرسٹ امیر جمعیت علماء اسلام مولنا فضل الرحمن اور مولنا عبدالغفور حیدری سے منظور شدہ ہے.اج دو پاکستانیوں کے لواحقین کے لئے بیس. بیس ہزار ریال کیش کی صورت میں مولانا گل نصیب خان اور ٹرسٹ کے چئرمین قاری رفیع الدین نے تقسیم کئے. جو کہ مانسہرہ میں ان کو پہنچائے جائیں گے۔