قطر ائیر ویز کو مالی نقصانات، ذمے دار عرب ممالک کا بائیکاٹ قرار

قطر ائیر ویز کو مالی نقصانات، ذمے دار عرب ممالک کا بائیکاٹ قرار
قطر ائیر ویز کو مالی نقصانات، ذمے دار عرب ممالک کا بائیکاٹ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(این این آئی)قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فضائی کمپنی کو اس سال خسارے کا سامنا ہوگا۔انھوں نے 4 عرب ممالک کے بائیکاٹ کو اس کا سبب قرار دیا ہے ۔
امریکی ٹی وی سے بات چیت میں اکبر الباکر کا کہناتھا کہ سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال جون سے اپنی فضائی حدود سے قطری طیاروں کے گذرنے پر پابندی عاید کررکھی ہے جس کی وجہ سے انھیں ترکی اور ایران کا لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور اس طرح ایندھن اور مرمت کی مد میں اخراجات میں اضافہ ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ روٹس کے لمبا ہوجانے کے بعد ہم نے مرمت کی لاگت میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ ہمارا زیادہ ایندھن خرچ ہوتا ہے،اس لیے فضائی کمپنی کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔میں پہلے ہی یہ کہہ چکا ہوں کہ ناکا بندی کی وجہ سے فضائی کمپنی کو اس سال خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنی سرگرمیوں کو محدود کررہے ہیں اور سکڑ رہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -