سعودی عرب، فلیٹ سے صندوق میں بند لاش برآمد

سعودی عرب، فلیٹ سے صندوق میں بند لاش برآمد
سعودی عرب، فلیٹ سے صندوق میں بند لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے علاقے القصیم کی صنعتی کالونی میں ایک فلیٹ میں صندوق میں بند ایک سعودی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق القصیم میں پولیس کے رجمان میجربدر السحیبانی نے نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کو بریدہ شہر کی صنعتی کالونی میں ایک سعودی شہری کی وفات اور اس کی لاش کو صندوق میں بند کیے جانے کی خبر موصول ہوئی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو ایک بکس میں لاش پائی گئی۔ یہ لاش فلیٹ میں فوت ہونے والے ایک 30سالہ مقامی شہری کی تھی جبکہ اس فلیٹ میں اس کے ہمراہ ایک 60 سالہ شخص بھی رہ رہا تھا۔ 
پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ نوجوان کے فوت ہونے کے بعد لاش کو اس نے صندوق میں بند کیاتھا۔پولیس ترجمان کے مطابق فلیٹ سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں، انہیں قبضے میں لینے کے بعد مشکوک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف شہری کی لاش صندوق میں بند کرنے اور منشیات کا دھندہ کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -