پاکستان نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی2021 کی میزبانی کی پیشکش کردی 

پاکستان نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی2021 کی میزبانی کی پیشکش کردی 
پاکستان نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی2021 کی میزبانی کی پیشکش کردی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے ٹیکس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ عدم یقینی کا شکار ہونے کے بعد پاکستان نے 2021 ایڈیشن کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق گزشتہ ہفتے کے آئی سی سی اجلاس کے دوران اس معاملے پر بحث جاری تھی جس کے دوران پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کی اور پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ دلانے کی یقین دہانی بھی کروادی ہے جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ آئی سی سی سالانہ بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کے میچز پاکستان میں کروادیے جائیں جبکہ دیگر میچز کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کردیا جائے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے اس سے قبل بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیکس چھوٹ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل