شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا: رنویر سنگھ

شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا: رنویر سنگھ
شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا: رنویر سنگھ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں نے شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی سے متعلق خبریں گزشتہ دنوں سرگرم رہیں ،دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہ آیا مگر اب رنویر سنگھ نے اپنی شادی سے متعلق بیان دے کر اپنے مداحوں کی بے چینی بڑھا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاکیونکہ ابھی ان کے ذہن میں کام کے ساتھ ساتھ اور بہت سی چیزیں ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ فلم ’’ گلی بوائے‘‘، ’’سمبا‘‘ اور’’83‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح