کنگ خان کی دلیپ کمار کے گھر آمد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (آئی این پی)بالی و وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار   کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، ملاقات کے دوران لی گئی دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں، اسی سلسلے میں شاہ رخ خان نے سینئر اداکار کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔تصویر میں انہیں شاہ رخ خان کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلیپ کمار طویل عرصے سے علالت کے باعث اب بہت کمزور ہوگئے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...