”اگر پرویز مشرف یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو کراچی آجائیں اور۔۔۔“ ایم کیوایم کے سینئر رہنما اور میئر کراچی نے سابق صدر کو سب سے بڑی پیشکش کر دی ، کراچی کی سیاست میں بھونچال آ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیوایم کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ اگر پرویز مشرف چاہتے ہیں تو وہ بطور کارکن پارٹی میں آجائیں ہو سکتاہے کہ رابطہ کمیٹی انہیں رابطہ کمیٹی کا ممبر بنا لے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ فاروق ستار پوری رابطہ کمیٹی کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں ،انہوں نے ایم کیوایم کا ووٹ تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے فاروق بھائی جانتے ہیں کہ دونو ں گروپوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی ہے ، رابطہ کمیٹی کو کامران ٹیسور ی سے مسئلہ ہے ۔ وسیم اختر کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کا ایم کیوایم سے کسی قسم کا تعلق ہو ہی نہیں سکتا ،سابق صدرسے کوئی ہمدردی نہیں ہے میں ان کی عزت کرتاہوں اگر وہ چاہتے ہیں تو بطور کارکن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں اور ہو سکتاہے کہ رابطہ کمیٹی انہیں رابطہ کمیٹی کا ممبر بنا لے ۔ان کا کہناتھا کہ 17 فروری کو جوہو گا وہ سب کے سامنے آ جائے گا ۔