”یہ بزدلی ہوگی اگر۔۔۔“شیخ رشید نے لودھراں الیکشن میں تحریک انصاف کی ہارپرایسی بات کہ دی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیںگے

”یہ بزدلی ہوگی اگر۔۔۔“شیخ رشید نے لودھراں الیکشن میں تحریک انصاف کی ...
”یہ بزدلی ہوگی اگر۔۔۔“شیخ رشید نے لودھراں الیکشن میں تحریک انصاف کی ہارپرایسی بات کہ دی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیںگے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم لودھراں میں ہارے ہیں اور ہارتاوہی ہے جو اپنی شکست تسلیم کرتا ہے ، تسلیم کرتا ہوں کہ ن لیگ جیتی  کسی کی فتح کو قبول نہ کرنابھی بزدلی ہوتی ہے۔

نجی چینل ”جیو نیوز“کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم لودھراں میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں اور وہی ہارتے ہیں جو اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں نواز شریف کو  فتح ہوئی ۔شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ میں خودتو لودھراں کی صورتحال اتنی زیادہ جانتا نہیں ہوں تاہم میر ا خیال ہے پی ٹی آئی کو یہ سیٹ جیتنی چاہیے تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقابلہ جنرل الیکشن میں ن لیگ سے ہوگا۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ پر امید ہوں آئندہ الیکشن میں عوام ہی جیتیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی