لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش برآمد،پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل:پولیس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورمیں رائے ونڈ روڈ پرقائم نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش ہاسٹل سے برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا واقعے کی ابتدائی معلومات دیتے ہو ئے کہنا تھا کہ حفصہ عرفان نامی طالبہ رائےونڈروڈپرواقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ تھی جس کا تعلق فیصل آبادکے نو احی گاوں ڈجکوٹ سے تھا جبکہ مقتولہ کی عمراکیس برس تھی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش پرتشدد کے کو ئی نشانات نہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...