ایران میں پاسداران انقلاب کی گاڑی پر خود کش حملہ، 30 اہلکار ہلاک

ایران میں پاسداران انقلاب کی گاڑی پر خود کش حملہ، 30 اہلکار ہلاک
ایران میں پاسداران انقلاب کی گاڑی پر خود کش حملہ، 30 اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صوبے میں سیستان میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملے کے نتیجے میں 30 اہلکار ہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جاہاہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 پاسداران انقلاب ہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے ۔خود کش حملے کے فوری بعد ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، زخمیوں میں کئی اہلکاروں کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
ایرانی حکومت کے مخالف سنی گروپ جیش العدل نے پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبو ل کرلی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشہ سال چاہ بہار میں خود کش دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ستمبر میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔