ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
حمل
14فروری جمعرات۔ کوئی نیا کام‘ سرمایہ کاری‘ تعمیرات کی ابتدائ‘ گھریلو تزئین‘ آرائش کرنی نیک ثابت ہوگی۔ آپ اعلیٰ دماغی قوتوں کے اور صاحب رائے ہوتے ہوئے دوسروں کے لئے فیض رسانی کا باعث بنیں گے۔
ثور
14فروری جمعرات۔ روپے پیسے کے معاملات میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ آپ اپنی صحت جسمانی کے لئے محتاط رویہ اختیار کریں۔ آپ اپنی ذہانت سے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
جوزا
14فروری جمعرات۔ ذ ہنی و تخلیقی صلاحیتیں ابھر سکیں گی۔ نئے قابل عمل خیالات پر عملی جامہ پہنانے سے آپ کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ انعامی اسکیموں میں حصہ لینے سے فوائد‘ حکام یا با اثر لوگوں سے فوائد ملیں گے۔
سرطان
14فروری جمعرات۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں تو بہتر ہوگا ۔بات چیت سے آپ کاروباری امور میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔ سفر میں احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ دوسرے افراد کے تعاون سے کاروبار بہتر بنا سکیں گے۔
اسد
14فروری جمعرات۔ خریداری کے دوران محتاط رہیں۔ بچوں کے تعلیمی امور پر خاص توجہ دیں۔ گھریلو امور سر انجام دیتے وقت شریک حیات سے مشورہ ضرور کر لیا کریں۔والدین اور عزیز و اقارب کا ساتھ رہے گا۔
سنبلہ
14فروری جمعرات۔ عزیز و اقارب کا تعاون اور ہمدردی حاصل کر سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ رومانس میں کامیابی کا امکان ہے۔
میزان
14فروری جمعرات۔ تعلیمی امور میں ترقی کاعنصر غالب رہے گا۔ گھریلو امور میں آپ کی مصروفیات بڑھیں گی۔ رومانس کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔ کئی اہم مسائل کو حل کر سکیں گے۔
عقرب
14فروری جمعرات۔ ملازمت یا کاروبار میں مصروفیت زیادہ رہے گی۔ بے روزگار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ مشترکہ سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون اور ہمدردی حاصل رہیگی۔
قوس
14فروری جمعرات۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہو سکیں گے۔ کام میں زیادتی کا رجحان رہے گا۔ طالب علم تعلیمی امور میں مصرف رہیں گے۔ کسی نئے دوست کے توسط سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
جدی
14فروری جمعرات۔ خرید و فروخت کے اہم معاملات طے کرنے کے لئے آپ کو ہر ممکن طریقے سے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ذرا سی غفلت سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ رومانس میں خوشگوار لمحات آئیں گے۔
دِلو
14فروری جمعرات۔ آپ کی فضول خرچی آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ گھریلو امور کے سلسلے میں محتاط رہیں۔ مہمانوں کی خاطر تواضح کے مواقع ملیں گے۔ غیر ضروری اخراجات سے پرہیز کریں۔
حوت
14فروری جمعرات۔ بہت اچھا دن گزار سکیں گے اچانک کوئی خوشی حاصل ہو سکے گی۔ کئی امور آپ کی مرضی کے مطابق طے ہو سکیں گے۔ اس دن گھریلو خریداری بھی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔